اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے آج شہر قائد میں مزار قائد کے پہلو میں شیڈول جلسہ ملک کے بڑے شہروں میں بڑی سکرینوں پر دکھانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءفرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا’ چیئرمین پی ٹی آئی آج مزار قائد کے پہلو میں خطاب کریں گے مگر جلسہ پورے ملک میں ہو گا۔ لبرٹی چوک لاہور، فاطمہ جناح ایف 9 پارک اسلام آباد اور ڈی گراﺅنڈ فیصل آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں سکرینیں نصب ہیں جہاں جمع ہو کر عوام اپنے قائد کا خطاب سنیں گے اور کٹھ پتلیوں کو امپورٹڈ حکومت نامنظور کا پیغام دیں گے۔‘
چیئرمین @PTIofficial آج مزارِقائدکےپہلو میں خطاب کرینگےمگرجلسہ پورےملک میں ہوگا۔لبرٹی چوک لاہور،فاطمہ جناحF9پارک اسلام آباداور ڈی گراؤنڈفیصل آبادسمیت تمام بڑےشہروں میں سکرینیں نصب ہیں جہاں جمع ہوکر عوام اپنےقائد کاخطاب سنیں گےاورکٹھ پتلیوں کو #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کا پیغام دینگے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 15, 2022
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اسی طرح راولپنڈی (لیاقت باغ) قصور (بلدیہ چوک) گوجرانوالہ (گوندلانوالہ چوک) گجرات (جی ٹی ایس چوک) نارروال (جیسر بائی چوک) سیالکوٹ (رنگ پورہ چوک) اوکاڑہ (صنم سینماء) جھنگ (فوارہ چوک) سرگودھا (ڈسٹرکٹ آفس و تحصیل آفس) اور جہلم (شاندار چوک) میں بھی عوام بڑی سکرینوں پر خطاب سنیں گے۔‘
اسی طرح راولپنڈی(لیاقت باغ) قصور(بلدیہ چوک) گوجرانوالہ(گوندلانوالہ چوک)گجرات(GTS چوک) نارووال(جیسربائی پاس) سیالکوٹ(رنگ پورہ چوک)اوکاڑہ (صنم سینیما)جھنگ(فوارہ چوک)سرگودھا(ڈسٹرکٹ آفس و تحصل آفس) اورجہلم(شاندار چوک) میں بھی عوام بڑی سکرینوں پرخطاب سنیں گے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 15, 2022