راول چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم کاانکوائری کا حکم

09:25 AM, 16 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف  ایک بار پھر صبح سویرے ایکشن میں آگئے اور  راول چوک فلائی اوور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے  تاہم منصوبہ تاحال نا مکمل ہونے پر  انکوائری کا حکم دیدیا   جبکہ پراجیکٹ کو  ہر صورت یکم ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا اور  منصوبے پر جاری کاموں کا جائزہ لیا جبکہ منصوبے میں تاخیر کی وجوہات جاننے کیلئے  افسران سے سوال جواب بھی کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ماضی میں ایسے منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں، دو سال میں تو میگا پراجیکٹ مکمل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو نااہلی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ وزیراعظم نے منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے تاخیر کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔

مزیدخبریں