راجہ پرویز اشرف آج قومی اسمبلی کے سپیکر کا حلف اٹھائیں گے 

09:05 AM, 16 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پینل آف چیئر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر خفیہ ووٹنگ کی جائے گی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے استعفے کے عبد نئے سپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے اور پرویز اشرف بلامقابلہ سپیکر منتخب ہو چکے ہیں جو آج انپے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 
قومی اسمبلی سیکرٹری کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے سپیکر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا تاہم اس سے پہلے اجلاس کی صدارت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسردار ایاز صادق سے درخواست کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ قاسم سوری نے 9 اپریل کو اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا جس کے بعد تاریخ بدل کر 22 اپریل کردی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کے توجہ دلانے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس 16 اپریل کے مقررہ وقت پر بلوایا۔ 

مزیدخبریں