ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

11:37 PM, 16 Apr, 2021

اسلام آباد،کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  عمر شاہد کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے اور ٹی ایل پی کے تمام اکاؤنٹس کی فہرست تیار کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکاؤنٹس کی فہرست ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو فراہم کی دی گئی ہیں، مختلف اکاؤنٹس سے نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں