اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے. ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے، ٹماٹر، آلو، آٹا، گھی اور گوشت مہنگا ہو گیا۔ کیلا 16 روپے 22 پیسےفی درجن مہنگے، ٹماٹر 7روپے 16 پیسےاور آلو 3روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 20کلو آٹےکا تھیلا 988 روپے 36 پیسے کا ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں بڑا گوشت 4روپے 62 پیسےفی کلومہنگا ہوگیا جبکہ مٹن 6 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ بیف کا گوشت 494 روپے 32 پیسے اور مٹن 1030 روپے 5 5پیسے فی کلو ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مٹن کا گوشت 12 سو روپے فی کلو اور بڑا گوشت 650 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت پر کین کمشنر سے کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اور 67 روپے کلو چینی مہیا کرنے کی بات بے بنیاد ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ چینی کی پیداواری لاگت 105روپے ہوچکی ہے، پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پرچینی بیچنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ حکومت بحران سے جس طرح نمٹ رہی ہے اس کے منفی اثرات ہونگے، ہم نے عدالتی حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو دینی ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کا بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔