دیپکاپوڈکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے راستے جدا ہوگئے

09:42 PM, 16 Apr, 2021

ممبئی ،معروف بھارتی  ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ دپیکا کی خواہش کے باوجود ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ’’رام لیلا’’، ’’باجی راؤ مستانی‘‘ اور ’’پدماوت‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواری‘‘ کے لیے دپیکا کے بجائے عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا۔

 رپورٹس کے مطابق ہدایت کار واداکارہ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم ’’دروپدی‘‘ کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کریں کیوں کہ وہ اس طرز کی فلمیں بہت شاندار بناتے ہیں۔

اس حوالے سے جب سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کیا گیا تو ہدایت کار نے اس فلم کی ڈائریکشن سے صاف انکار کردیا۔ ہدایت کار نے ’’دروپدی‘‘ کے فلمساز اور دپیکا کو جواب دیا کہ وہ اپنے پسندیدہ پراجیکٹ ’’گنگو بائی‘‘ اور ’’بیجوباورا‘‘ پر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواری‘‘ میں ایک آئٹم نمبر کے لیے جب دپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی یہ آفر قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ ہدایت کار نے دپیکا کو اپنی ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ کا حصہ بننے کی بھی پیشکش کی تاہم اداکارہ نے یہ آفر بھی ٹھکرادی۔

مزیدخبریں