محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں تاریخی کارنامہ سرانجام دیدیا

09:14 PM, 16 Apr, 2021

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کاﺅنٹی کرکٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سکس کیخلاف ناصرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد عباس نے یہ ہیٹ ٹرک دو اوورز میں مکمل کی، اپنے پہلے اوور کی پانچویں اور چھٹی جبکہ دوسرے اور کی پہلی گیند پر انہوں نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ قومی باؤلر کی تیز رفتار گیندوں پر آؤٹ ہونے والے مڈل سکس کے بلے بازوں میں میکس ہولڈن، نک گبنز اور سٹیوی سکینزی شامل تھے۔ 


فاسٹ باؤلر نے اپنے 11 اوورز کے سپیل میں صرف 11 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ سپیل میں ان کے 6 اوورز میڈن تھے۔ واضح رہے کہ محمد عباس پاکستان کی جانب سے 23 ٹیسٹ میچ کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے اہم ترین باؤلر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 

مزیدخبریں