چوتھا ٹی 20، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دے دیا

08:06 PM, 16 Apr, 2021

سنچورین، جنوبی افریقا کی ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سنچورین کے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا ، 16 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے ایڈن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں افریقی بلے بازوں نے محتاط انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 73 تک پہنچایا تو جانےمن ملان بھی آؤٹ ہوگئے۔

پروٹیز کی تیسری وکٹ 109، چوتھی 112، پانچویں، 119، چھٹی 121، ساتویں 122، آٹھویں 141، نویں 142 اور دسویں 144 پر گری۔

جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستانی گیند بازوں کی وجہ سے مقررہ اوورز تک کریز پر نہ ٹک سکی اور 19.3 اوورز میں ہی اننگز ختم کرنے پر مجبور ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے  دس وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا۔

مزیدخبریں