تدریسی مواد میں صرف پاکستان کا سرکاری نقشہ شامل کرنے کا فیصلہ ،خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ ہوگا

07:53 PM, 16 Apr, 2021

اسلام آباد:  پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیرٹری اتھارٹی (پیرا) کے ،مطابق  درسی کتب اور تدریسی مواد میں صرف  پاکستان کا سرکاری  تصدیق شدہ نقشہ شامل ہوگا ۔ غیر  تصد یق شدہ  نقشہ  شائع کرنے  پر 5سال  قید یا 50لاکھ روپے  جرمانہ یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

پیرا  نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پاکستان کا سروے آف پاکستان سے تصدیق شدہ سرکاری نقشہ استعمال کر نے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل ریگولیرٹری اتھارٹی کا  کہنا ہے کہ، پارلیمنٹ نے سروینگ اینڈ میپنگ (ترمیمی) بل 2020 منظور کیا ہے، پاکستان کا سرکاری نقشہ  نوٹیفیکیشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے،   طلباء اور اساتذہ میں پاکستان کے سرکاری نقشے کے بارے میں آگاہی دیئے جانے کی ضرورت ہے  ، تدریسی مواد  میں غلط نقشہ شائع کرنے والے کو 5 سال تک کی قید یا 50لاکھ روپے یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔
 

مزیدخبریں