اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں ایک بار پھر ردوبدل کیا ہے۔ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنادیاگیا۔شبلی فراز کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی۔
نیو نیوز کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ واپس لے لی گئی ہے۔ ان کو وزیر توانائی بنا دیا گیا۔عمر ایوب سے وزیر توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا۔
عمر ایوب کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور بنایا گیا ہے۔خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کا چارج دے دیا گیا۔ شبلی فراز کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت گزشتہ روز وزیر اطلاعات کا منصب سنبھالنے والے فواد چودھری کے پاس تھی ۔