اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پر کھلبلی مچ گئی۔عدالت کے حکم پر وکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہر نکل گئے۔وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کیس کی سماعت کےد وران کورونا سے متاثرہ وکیل عدالت میں پیش ہو گیا۔چیف جسٹس نے وکیل خالد محمود سے استفسار کیا آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی۔ وکیل نے بتایا کہ انہیں کورونا ہو اہے پھر بھی وہ آیا ہے ۔
وکیل کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اسطرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔عدالت کے حکم پر وکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہر نکل گئے،،وکیل کے جانے کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ ہمارا ملازم فائل اٹھا کر لے گیا۔ ملازم کو معلوم ہے وکیل کو کورونا ہوا ہے پھر فائل نہیں اٹھانا چاہیے۔ عدالتی عملہ نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بار کا ملازم ہے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔