’’کورونا سے موت کوئی نہیں روک سکتا،ویسے بھی بوڑھے ہوکر سب نے مرنا ہی ہے‘‘

08:52 AM, 16 Apr, 2021

کراچی (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر پریم سنگھ پٹیل کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے اموات کوئی نہیں روک سکتا، بوڑھے ہوکر سبھی نے مرنا ہے۔متنازعہ بیان پر پریم سنگھ پٹیل پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بھارتی ٹی وی ٹائم ناؤ کے مطابق پریم سنگھ پٹیل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس دوران صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ ریاست میں کورونا سے ہلاکتیں اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہےاس پر انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس سے اموات کو کوئی نہیں روک سکتا، یہ لگاتار ہوتی رہیں گی اور ویسے بھی بوڑھے ہونے کے بعد سبھی کو مرنا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا سے بچنے کے لیے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔

پریم سنگھ پٹیل کے اس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے ایسے بیانات دے رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ اور ملک بھر میں ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔صرف ریاست مدھیا پردیش میں 10 ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔

مزیدخبریں