کورونا کے مہلک وار جاری،مزید 100 افراد جاں بحق،5 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ

08:15 AM, 16 Apr, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں۔صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ ہلاکتیں گزشتہ  ایک ہفتے سے 100 سے زائد رپورٹ ہو رہی ہیں۔ گزشتہ روز بھی کورونا سے پاکستان بھر میں 110 افراد انتقال کر گئے۔

این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے  کے دوران 64ہزار481افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5ہزار364افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح8.31فیصدرہی۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7لاکھ45ہزار182 ہے جبکہ15ہزار982افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا کے 6 لاکھ50 زار 775ریض صحتیاب ہو چکے ہیں  ۔ ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 78,425ہے۔

مزیدخبریں