وزیراعظم کا آج دورہ سندھ،446 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم کا آج دورہ سندھ،446 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے
کیپشن: وزیراعظم کا آج دورہ سندھ،446 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے
سورس: file

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ سندھ کیلئے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے۔ وزیراعظم اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے۔ کراچی بھی جائیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل، علی گوہر مہر و دیگررہنماسکھر ایئرپورٹ پراستقبال کرینگے۔وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیں گے جس کی تقسیم اس ہفتے شروع کی گئی ہے ،ا حسا س کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہونگے ۔

وزیراعظم پارٹی رہنماؤں اور جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات  کے بعد کراچی کیلئے روانہ ہوں گے وہاں شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطارڈنر میں شرکت کرینگے۔ گورنر سندھ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے۔گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہونگے۔


وفاقی وزیر  اطلاعات  فواد چودھرینےٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ‎عمران خان سکھر میں سندھ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،یہ خطیر رقم کراچی پیکج کے 11سو ارب روپے کے علاوہ ہو گی۔ اگلے دو سال انشاللہ سندھ کی ترقی کے سال ہوں گے۔تحریک انصاف سندھ کے عوام کی کے محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔