آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرضہ منظور کردے گا، عبدالحفیظ شیخ

06:24 PM, 16 Apr, 2020

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر منظور کردے گا، یہ رقم پاکستان کو کورونا کے خلاف اقدام میں بڑی مدد کرے گی، عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بروقت فراہم کر رہے ہیں، کورونا سے نقصانات ضرور ہیں لیکن اللہ سے بہتری کی امید ہے۔

دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں وزیراعظم کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف سے 1.4 بلین ڈالر کی اضافی مراعاتی منظوری سے آگاہ کیا،

انہوں نے وزیر اعظم کو حکومت کے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق بھی بتایا۔ وزیراعظم نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

مزیدخبریں