سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ بیس برس بعد پہلی مرتبہ نئی فلم میں ایک ساتھ

09:32 PM, 16 Apr, 2019

 ممبئی : بالی ووڈ سٹار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ بیس برس بعد پہلی مرتبہ نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سنجے دت اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بیس برس بعد پہلی مرتبہ اپنی نئی فلم کلنک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔

سنجے دت نے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بہت عرصہ بعد سیٹ پر آنا میرے لیے کافی پریشان کن تھا لیکن مادھوری نے سب ٹھیک کر دیا ۔

مادھوری عظیم اداکارہ ہیں انھیں سٹیج پر اپنے کام میں خوب مہارت حاصل ہے ، میرا بیٹا اور بیٹی بہت چھوٹے تھے جب میں ان کو مادھوری سے ملوانے کیلئے ڈرامہ سیریل کلنک کے سٹیج پر لے کر گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ آج بیس برس بعد ہم دونوں فلم کلنک کی شوٹنگ کے لیے ایک ساھ موجود ہیں ، کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں