اسلام آباد:فواد چوہدری نے کہا کہ وزارتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جارہاجن کیسز کی تحقیقات ایف آئی اے مکمل کرلے گی وہ سامنے لائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے جو پیسے لوٹے ہیں وہ واپس کردیں ،ساری سبسڈیز صرف بڑے شہروں کو نہ دی جائیں نیب نے ایک ملزم سے تو ایک ارب روپے ریکور کیے ہیں ہر محکمے میں نوکریاں نکلتی ہیں،آئے دن اشتہارات آتے ہیں۔
انہوں نے گیس کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ خاقان عباسی جب آئے تھے اس وقت ایک روپیہ گیس پر قرض نہیں تھا۔73 فیصد لوگ 23 فیصد لوگوں کے پیسے دے رہے ہیں چھوٹے شہر والوں کے پاس سبسڈیز ہیں ہی نہیں۔
وزیر اطلاعات نےتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھی کچھ سوچیں حسن ، حسین نواز بھی برطانیہ کو تحفے میں دے دیے گئے ہیں انہیں بھی واپس لاناہے،بانی ایم کیو ایم کا کیس بھی زیر التوا ہے ان کو بھی واپس لانا ہے۔ ہمارےقانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے۔ پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں۔
انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز والا واقعہ بہت افسوسناک ہے، زرداری اور بلاول صاحب سیاستدان ہیں لیکن اسوقت مناسب نہیں کہ کوئٹہ پرسیاست کیجائے۔بلاول صاحب کو ان وجوہات کا نہیں پتا ہوگا۔
فواد چوہدری نے اپنی اتحادی جماعت کے بارے میں کہا کہ ایم کیو ایم ایک شہرکی جماعت ہے،پی ٹی آئی قومی جماعت ہے،ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی کااپنا اپنا نظریہ ہے۔