کوئٹہ: کوئٹہ میں ہزارہ برادری نے چار روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ دھرنا ختم کرنے کا اعلان وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور خاتون رکن اسمبلی کی درخواست پر کیا گیا۔
ہزار گنجی دھماکے میں 21 افراد کی شہادت کے بعد ہزارہ برادری نے 4 روز تک کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیا۔ دھرنے میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک رہی اور دھرنا شرکا نے حکومت سے موثر سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، قاسم سوری، زلفی بخاری، لیلیٰ ترین نے دھرنے میں شریک افراد سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی جس پر ہزارہ برادری کی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔