پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد الاونس میں اضافہ کردیا گیا ہے ، حساب المواطن سعودی عرب

09:46 AM, 16 Apr, 2019

ریاض : سعودی عرب نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ، متعدد خلیجی ممالک کے بعد سعودی عرب نے بھی تیل کے ترخناموں کا جائزہ لیکر اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سعودی آرامکو کمپنی نے اعلامیہ جاری کتے ہوئے کہ اہے کہ اتوار سے پٹرول 91 کی قیمت 1۔44 ریال فی لیٹر ہوگی ۔ اسی طرح پٹرول 95 کی قیمت  دواعشاریہ  دس لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
قبل ازیں پٹرول قیمتیں کم تھیں ۔ تاہم بین الااقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیوں ممیں کمی بیشی کی جاسکتی ہے ۔
دوسری جانب وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد سرکاری ملازمین سمیت شہریوں کے الاؤنسز میں بھی اضافہ کردیاہے ۔
ماہانہ الاؤنس دینے والے ادارے " حساب المواطن " کے ترجمان سلطان القحطانی نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کا اس ماہ دیئے جانے والے الاونس میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں