لاہور: بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم“ اب تک دنیا بھر سے 292 کروڑ55لاکھ کا بزنس کرچکی ہے اور اداکار عرفان خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔
سکت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ 'گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی، جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کےلیے بھی نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم’ہندی میڈیم‘کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جواپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعدفلم ساز بھوشن کمار نے ہندی میڈیم کا سیکوئل بنانے کا بھی اعلان کیا۔