لاہور :مسلم لیگ ن کو تو جیسے نظر ہی لگ گئی ہو ،ایک کے بعد ایک اہم شخصیت پارٹی کو چھوڑ رہی ہے ،چوہدری نثار کے بیانات ایسے ہیں جو لگتا نہیں کہ کوئی شخص پارٹی میں رہ کر پارٹی ڈسلپن کی پیروی کرتے ہوئے ایسے بیا نا ت دے ،پھر شہباز شریف کا چوہدری نثار سے طویل ملاقات کرنا اور بعد میں چوہدری نثار کی ایک اور پریس کانفرنس میں مریم نواز کو کرارا جواب دینا کچھ اچھا شگون نہیں لگتا۔
دوسری طرف جنوبی پنجاب میں بغاوت اور نئے صوبے کا محاذ بھی میاں برادران کیلئے کوئی کم جھٹکا نہیںایسے میں ماروی میمن جو کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب نظر آرہی ہیں اب کچھ خبریں ایسی نظر آنی شروع ہو گئی ہیں کہ ماروی میمن بھی پارٹی کو الوداع کہنے کی تیاریاں کر چکی ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ماروی میمن پارٹی چھوڑنے کا اعلان آئندہ چند روز میں کرینگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ماروی میمن کا پارٹی کے خلاف ایک اور بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جی حضوری کی سیاست چل رہی ہے۔ ناپسندیدہ بات کرنے والے کو باغی قرار دے کر سائیڈ پر کر دیا جا تا ہے۔