کراچی: مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے ابھی تک شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، یکم شعبان بدھ 18 اپریل کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان کی زیر صدرات مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ آج ملک کے کسی بھی مقام سے شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لحاظ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ شب برات یکم مئی بروز منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔
دوسری جانب شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوا جہاں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاسکا۔