شادی کی سالگرہ پر عمراکمل کا اہلیہ کیلئے پیغام ، سوشل میڈیا صارفین نے مذاق بنا ڈالا

05:53 PM, 16 Apr, 2018

لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پیغام کا مذاق بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تمہارے پیار کی کرامات کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ تم نے میرے دن بہت روشن کر دئیے۔ تم میری ہو، یہ جان کر میں بہت زیادہ زندہ دلی محسوس کرتا ہوں۔۔۔ شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہوں۔۔۔ میری پیاری بیوی!!!“



اس پیغام پر ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی گئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس پیغام کا ایسا مذاق بنایا کہ آپ بھی ہنسنے پر مجود ہو جائیں گے ۔


مزیدخبریں