ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت تو نہ ملی تاہم ان کی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کا مقام ہی بدل دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم کا ایک گیت نامکمل ہے جس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں ہونی تھی لیکن عدالتی فیصلے کے بعد فلم کی شوٹنگ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے بھی شیڈول کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کی بجائے لداخ میں کی جائے گی جس کے لیے سلمان خان، انیل کپور اور بوبی دیول 10 دن بعد لداخ روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سلمان خان جیل سے رہائی کے بعد فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں اور جلد سے جلد فلم کی شوٹنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن نایاب ہرن کے شکار کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے ضمانتی فیصلے میں ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔
سلمان خان کی سزا نے ”ریس تھری “ کی شوٹنگ کو بھارت تک محدود کر دیا
05:17 PM, 16 Apr, 2018