سعودی محکمہ جوازات نے غیرملکیوں کے اقاموں کے بارے میں معلومات کے لیے نئی سروس کا اجراءکر دیا

02:15 PM, 16 Apr, 2018

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ جوازات نے مملکت میں  غیر ملکی شہریوں  کے اقامہ کی مدت معلوم کرنے کےلئے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر خصوصی براﺅز کا اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- کسی شیرکو نہیں جانتا،میرے جج اصل شیر ،بے چاری خواتین کو شیلٹر بناکر نعرے لگوائے گئے:چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق محکمہ جوازات کے ذرائع کے مطابق اب غیرملکی شہری ابشر پر لاگ ان کئے بغیر اقامہ کی تاریخ انتہاءمعلوم کی جاسکتی ہے ۔ وزارت داخلہ نے جب سے اقامہ کارڈ ہر برس نیا بنانے کے بجائے 5 برس کےلئے کارآمد کیا ہے تارکین کو اس کی ایکسپائری تاریخ معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اقامہ کارڈ پر 5 برس کی تاریخ درج ہوتی ہے جس سے وہ افراد جن کے ابشر اکاﺅنٹ نہیں انہیں اقامہ کی درست مدت معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب میں نجی اور انٹرنیشنل اسکول بلااجازت فیس نہیں بڑھا سکتے، سعودی محکمہ تعلیم

جوازات کی جانب سے ابشر پر لاگ ان کئے بغیر اقامہ کی مدت معلوم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کےلئے وزارت داخلہ کے ہوم پیچ www.moi.gov.sa پر جاکر وہاں سے الیکٹرانک انکوائریز کی براﺅز کو کلک کریں جہاں مختلف سروسسز فراہم کی گئی ہیں جو خدمت آپ کو درکار ہواس کا انتخاب کریں ۔ اقامہ ایکسپائری معلوم کرنے کےلئے " اقامہ ایکسپائری انکوائری سروس " کو منتخب کریں جس کے ذریعے اقامے کی درست مدت معلوم کی جاسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- گجرات: خانہ بدوش نے  اپنی شادی میں رئیس زادوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اقامہ کارڈ کی مدت معلوم کرنے کےلئے مذکورہ بالا سروس پر کلک کرنے سے جو براﺅز اوپن ہو تی ہے اس میں اقامہ نمبر درج کرنے کے بعد مخصوص کوڈ جو کہ اقامہ نمبر کے بکس کے نیچے ہی درج ہو گا لکھنے سے اقامہ کی درست تاریخ انتہاءمعلوم کی جاسکتی ہے ۔ بعض افراد کو شکایت ہے کہ انکے ابشر اکاﺅنٹ پر اقامہ کی مدت غلط ہے جو جوازات کے سسٹم سے میچ نہیں کرتی جس کی وجہ سے انہیں بعض معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :-سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

ایسے افراد جنہیں اقامہ کی تاریخ انتہاءکے بارے میں درست طور پر معلوم نہیں وہ اس سہولت سے مستفیض ہو کر اپنے سرکاری معاملات مکمل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے سعودی پوسٹ کی جانب سے نیشنل ایڈریس کو اپ ڈیٹ کرنے کےلئے اقامہ کی درست مدت معلوم ہونا لازمی ہے جس کے بغیر پوسٹ آفس کی ویب سائٹ پر نیشنل ایڈریس اپ ڈیٹ نہیں کیاجاسکتا۔

مزیدخبریں