گجرات: خانہ بدوش نے رئیس زادوں کو پیچھے چھوڑ دیا

01:48 PM, 16 Apr, 2018

گجرات: گجرات میں خانہ بدوش نے رئیس زادوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خانہ بدوش گوگا نے اپنے بیٹے محسن کی شادی میں لیموزین سمیت نئی گاڑیوں پر بارات نکال کر سب کو حیران کر دیا۔

کڑیانوالہ پل کے نیچے جھگیوں میں رہنے والے خانہ بدوش اور شادیوں میں مبارکیں مانگنے والے گوگا نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں ڈانسرز اور گلوکاروں کو بھی مدعو کیا ۔

مزید  پڑھیں: سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

میوزک بینڈ نے جھگیوں میں بینڈ بجا کر سما باندھ دیا۔ جھگی میں رہنے والے کی شادی میں سج دھج دیکھ کر علاقہ مکین حیران رہ گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں