سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

01:44 PM, 16 Apr, 2018

لاہور:پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف سابق اداکارہ کی میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ مہندی اور نکاح کے بعد اب ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ دنوں میجر عقبہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھی جبکہ ان کی نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سابق اداکارہ عائشہ خان کی میجر عقبہ کے ساتھ نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں:گجرات خانہ بدوش نے رئیس زادوں کو پیچھے چھوڑ دیا

نکاح اور رخصتی کے بعد گزشتہ روز عائشہ خان کے ولیمے کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں اور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاﺅں کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

ولیمے کے موقع پر اداکارہ عائشہ خان نے سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا اور وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ ان کے شوہر میجر عقبہ حدید ملک نے اپنا سیاہ رنگ کا یونیفارم پہنا ہوا تھا جس میں وہ ایک رعب دار شخصیت کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کی منتخب سکواڈ کو مبارکباد

خیال رہے کہ عائشہ خان کے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں جو کہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 ءمیں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عالم دین نے خواتین کے عام شاہراہوں پر ورزش کرنے کو جائز قرار دیدیا

میجر عقبہ حدید ملک کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں