لاہور: پنجاب حکومت نے ملازمتوں پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جا سکتا اور ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔ چیف سیکرٹری نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت ملازمتوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں: ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، چیئرمین سینیٹ
یاد رہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد بھی روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں