پشاور :پی ٹی آئی نے پشاور میں ن لیگ کی انتہائی اہم وکٹ گرا کر لیگی قیادت کی پریشانی میں اضافہ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاورکے حلقہ 08سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ارباب محمد وسیم خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں :- چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے ، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پرارباب وسیم حیات کی پارٹی جوائن کرنے کی تفصیلات شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے اکیلے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عالم دین نے خواتین کے عام شاہراہوں پر ورزش کرنے کو جائز قرار دیدیا
ارباب وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کوجوائن کرنے کا اعلان وزیر اعلی ہاوس میں کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پاکستان نہیں بلکہ مسلم لیگ پنجاب ہے جس نے گزشتہ پانچ سالوں ہمارے صوبے میں کوئی کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں :- " فواد عالم کو ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے"،وسیم اکرم