ظہران :امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ سعودی عرب نے مسترد کردیا ہے جبکہ شاہ سلمان نے فلسطین کے لئے 20 کروڑ ڈالر امداد دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری نثار کی 48 گھنٹے میں شہباز شریف سے دوسری ملاقات،وزیراعلیٰ کی سابق وزیرداخلہ کو بیانات نہ دینے کی درخواست
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 ویں عرب لیگ سربراہ کانفرنس کا اجلاس سعودی شہر ظہران میں ہوا جس میں عرب ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد
اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانے کو فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب لیگ سربراہ کانفرنس کو ’مقبوضہ بیت المقدس کانفرنس‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
یہ بھی پڑھیں:اگر شہریوں پر مزید کیمیائی حملے ہوئے تو امریکا پھر سے شام کو نشانہ بنائے گا، ٹرمپ
شاہ سلمان نے فلسطین کے لئے 20 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عرب امور میں ایران کی مداخلت قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ عرب لیگ سربراہ کانفرنس میں فلسطین، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں