عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کی دوڑ میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو پیچھے چھوڑ دیا

عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کی دوڑ میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو پیچھے چھوڑ دیا

07:51 PM, 16 Apr, 2017

ممبئی:  بھارت میں 2017 میں اب تک کی بہترین اداکارہ کے انتخاب کے لیے ایک عوامی سروے کرایا گیا جس میں 5 اداکاراؤں کو ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کے حوالے سے چنا گیا۔ اداکاراؤں میں عالیہ بھٹ کو فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، کنگنا کو ’رنگون‘، انوشکا شرما کو’پھلوری‘ ، سوارا بھا سکرکو ’انارکلی آرا والی‘ اور تپاسی پنو کو ’نام شبانہ‘ کے لیے چنا گیا۔

عوامی سروے میں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو 50 فیصد ووٹ دے کر بہترین اداکارہ قراردیا جب کہ دوسرے نمبر پر اداکارہ کنگنا رناوت رہیں جو سروے میں 37 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔ تیسرے نمبر پر اداکارہ تپاسی پنو 5.76 فیصد، انوشکا شرما نے 3.48 فیصد جب کہ آخر نمبرپرمداحوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر کو رکھا جنہوں نے محض 3.28 ووٹ حاصل کیے۔

مزیدخبریں