دی فاسٹ آف دی فیوریس نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

دی فیٹ آف دی فیوریس نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

07:16 PM, 16 Apr, 2017

ہالی ووڈ: فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی 8 ویں فلم پر ناقدین کا تو ملا جلا ردعمل سامنے آیا تاہم باکس آفس پر لگتا ہے کہ وہ ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو کہ ریکارڈ بزنس کی جانب بڑھ رہی ہے۔

دی فاسٹ آف دی فیوریس ہالی ووڈ میں تو کوئی ریکارڈ بنانے نہیں جارہی مگر دنیا بھر میں باکس آفس پر اس نے اپنی اتیزرفتاری سے تہلکہ مچا دیا ہے۔تاہم اب تک کے تخمینے کے مطابق یہ 534.2 ملین ڈالرز کا بزنس کرکے ریکارڈ بنانے کے قریب ہے جو اس سے پہلے 2015 کی اسٹار وارز : دی فورس اویکن کے پاس تھا جس نے 529 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔شمالی امریکا میں یہ فلم 103.8 ملین جبکہ دنیا بھر میں 430,4 ملین ڈالرز کا بزنس کرسکتی ہے۔

یہاں تک کہ پاکستان سمیت پندرہ ممالک میں اس نے سب سے بڑی ہولی وڈ فلم اوپننگ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ون ڈیزل، ڈیوائن جانسن المعروف دی راک اور دیگر اسٹارز سے سجی اس فلم کی ہدایات ایف گیری گیری نے دیں۔

مزیدخبریں