کینیڈا:کینیڈا کے ہر دل عزیز وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو کو لوگوں کے دل میں گھر کر نا خوب آتا ہے اور اپنے اس فن کا وہ بھر پور استعمال بھی کرتے ہیں۔فلاحی کاموں میں حصہ لینا اور اپنے ملک کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ خوشیاں دینا گویا انکی زندگی کا مقصد ہے۔
اب کینیڈا کے وزیر اعظم نے سکھوں کو بیساکھی کے میلے پر پنجابی زبان میں مبارک باد جس میں انھوں نے کہا واہے گرو جی کا خالصہ واہے گرو جی کی فتح۔
انکی اس ویڈیو کو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور سکھوں نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے یاد رہے کینیڈا میں بڑی تعداد میں سکھ آباد ہیں