فیصل آباد:محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی کی پالیسی کا اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ رقو م کی ادائیگی کی پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے 50بوری گندم کی قیمت بینک کی مقررہ شاخ سے سپیشل کاﺅنٹرز پر ادا کی جائے گی.
جس کیلئے بینکوں کو سکرول اسی روز ہر حال میں شام تک پہنچادیاجائیگا جبکہ کاشتکاروں کو نقد رقوم کی ادائیگی اگلے روز یقینی بنائی جائے گی۔ محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ 50بوری سے زیادہ گندم کی بوریوں کی قیمت کا بل کاشتکاروں کے اکاﺅنٹس میں جمع ہو گا جس کی زیادہ سے زیادہ 72گھنٹوں کے اندر کلیئرنس کر دی جائے گی ۔