دمشق :شامی فوج کے ایک منحرف بریگیڈیئر نے انکشاف کیا ہے کہ فوج کے پاس اب بھی 700 ٹن سے زیادہ کیمیائی مواد موجود ہے۔الشعیرات کے فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملوں سے شام کے کیمیائی مواد کو تباہ نہیں کیا جاسکا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں بریگیڈیئر زاھر الساکت نے بتایا کہ سیکڑوں ٹن کیمیائی مواد حمص سے باہراور طرطوس کے پہاڑی ساحلی علاقوں میں قلعہ بند پہاڑوں میں چھپایا گیا ہے۔
بریگیڈیئر زاھر الساکت جو اسدی فوج کے بریگیڈ 5 کے افسر رہ چکے کاکہنا تھا کہ الشعیرات فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملوں سے شامی فوج کے کیمیائی ذخیرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ کیمیائی ہتھیار امریکی حملے سے پہلے اس فوجی اڈے سے منتقل کردیے گئے تھے۔
بشارالاسد کے پاس 700 ٹن کیمیائی مواد موجود ہے،منحرف بریگیڈیئر
02:15 PM, 16 Apr, 2017