نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ممبئی انڈینز کے ویسٹ انڈین آل رانڈر کیرون پولارڈ کو احمق قرار دینے کے معاملے پر وضاحت پیش کردی۔
سنجے منجریکر نے پولارڈ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ٹاپ پوزیشن بھی بیٹنگ کرتے ہوئے دماغ سے کام نہیں لیتے، جس پر کرکٹر نے سمجھا کہ سنجے منجریکر نے انہیں احمق کہا ہے، اس لیے وہ ان کے خلاف ٹویٹر پر خوب گرجے۔
اب سنجے منجریکر نے خاموشی توڑ دی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں تنقید تو کرتا ہوں مگر کبھی کسی کی توہین نہیں کی، میں نے پولارڈ کے لیے احمق کا لفظ استعمال نہیں کیا۔
جن کو شبہ ہے وہ میرے الفاظ پر جانے کے بجائے ایک بار خود وہ فوٹیج دیکھ لیں جس پر اعتراض کیا جارہا ہے