پیرس:فرانس میں جلا وطن کی حیثیت سےمقیم ایران کے معزول صدر ابو الحسن بنی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ایک بار پھر شدید علیل ہیں اور ان کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہے۔ وہ بستر مرگ پر ہیں اور کسی بھی وقت ان کی وفات کی خبر آسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1981ءمیں منصب صدارت سے معزول کیے گئے۔
سابق صدر نے کہا کہ انہیں ایران کےاندر سے اطلاعات ملی ہیں کہ سپریم لیڈر شدید بیمار ہیں۔ ابو الحسن بنی صدر نے کہا کہ مرض خامنہ ای کے پوری جسم میں پھیل چکا ہے۔ وہ اس وقت بستر مرگ پر ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ سپریم لیڈر کی علالت ایران پر امریکی پابندیوں میں تیزی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق ایرانی صدر نے انکشاف کیا کہ ایرانی رجیم کے بعض حلقوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خفیہ مکتوب بھیجا ہے۔
جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خامنہ ای کے بسترمرگ پرہونے کے موقع سے فاہد اٹھائیں اور تہران پر اقتصادی پابندیاں بڑھائیں تاکہ ایران میں فیصلہ ساز حلقوں پر دباو پڑے اور وہ ملک میں سپریم لیڈر کا عہدہ کسی اعتدال پسند شخص کو دینے کی راہ ہموار ہوسکے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بستر مرگ پر ہیں، معزول ایرانی صدر
12:03 PM, 16 Apr, 2017