بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم دنگل کی دھوم پردو سکرین پر فلم آنے سے پہلے ہی ہو گئی ہے ۔ فلم دنگل کے لیئے خاتون اداکارہ کا انتخاب ابھی تک معمہ بنا ہوا تھا ۔
ابھی تک اس کے لیے متعدد نام سامنے آرہے تھے جن میں عالیہ بھٹ ، کرتی سین، شردہ کپور اور سارہ علی خان تھا ۔
مگر اب فاطمہ شیخ کے نئے پوسٹر نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔
تصویر لیک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے کہ فلمی پنڈتوں کا کہناہے کہ دنگل کی ہیروئین فاطمہ ہی ہو گی ۔واضح رہے کہ فاطمہ بھارت کی پہلی خاتون ریسلر ہیں ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں پہلی بار خواتین ریسلنگ میں حصہ لیا تھا۔