فیکٹری ایریا سے گرفتار خاتون کی نورین لغاری کے نام سے شناخت

لاہور: فیکٹری ایریا میں حساس ادارے کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی گرفتار ساتھی خاتون کی شناخت ہوگئی ۔ گرفتار ہونیوالی خاتون حیدرآباد سے لاپتہ نورین لغاری نکلی۔

12:40 AM, 16 Apr, 2017

لاہور: فیکٹری ایریا میں حساس ادارے کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی گرفتار ساتھی خاتون کی شناخت ہوگئی ۔ گرفتار ہونیوالی خاتون حیدرآباد سے لاپتہ نورین لغاری نکلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے فیکٹری ایریا سے گرفتار ہونے والی خاتون دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ہے، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں حساس اداروں نے ایک بڑی کارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ساتھی دہشت گرد خاتون کو حراست میں لے لیا تھا۔ خاتون کا نام نورین لغاری ہے اور اس کا تعلق حیدر آباد سے ہے جبکہ دہشت گرد خاتون کا والد جامشورہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔
جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نے دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے اور چھ روز قبل ہی پاکستان واپس آئی تھی۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ، اس کے والد کا شناختی کارڈ اور والد کا خط بھی ملا ہے۔ حساس اداروں نے حیدرآباد پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے۔ نورین دس فروری کو حیدرآباد سے لاپتہ ہوئی تھی۔ وہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔

مزیدخبریں