قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی  غضنفر علی کے والد انتقال کرگئے

02:46 PM, 15 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

قصور : قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی  غضنفر علی کے والد انتقال کرگئےہیں ۔

 

غضنفر علی کے والد کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد  ڈنگشاہ قصور میں ادا کی گئی ہے ۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی،ہیڈ کوچ طاہر زمان، کپتان عماد بٹ،ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا غضنفر علی سے اظہار غم کیا ۔


والد کے انتقال پر ٹیم مینجمنٹ اور ارکان غضنفر علی کو دلاسہ دینے میں مصروف رہے اور ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔


 غضنفر علی نے قومی ٹیم کے اہم میچز کی وجہ سےٹیم چھوڑ کر وطن واپس  نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ہاکی ٹیم نے کل چین کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنا ہے ۔


واضح رہے کہ غضنفر علی سیمی فائنل میں  پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور وہ  اس وقت چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیل  رہے ہیں ۔

مزیدخبریں