پنجاب میں ڈینگی کےوار تھم نہ سکے ، 24گھنٹوں میں مزید 40 کیسز رپورٹ

10:43 AM, 15 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کے 40 مریض سامنے آگئے۔

 
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں  37 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  جبکہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے219 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں