ایشیا کپ میں خراب کارکردگی، چیئرمین پی سی بی نے اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے کئے جائیں گے 

09:51 PM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایشیا کپ میں خراب کارکردگی  کا جائزہ لینے کےلیے چیئرمین پی سی بی نے اجلاس طلب کرلیاہے۔ اس میں  اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کا پوسٹمارٹم کرنے کے لیے اگلے ہفتے اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔


 پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے ایشیا کپ کے

فائنل سے باہر ہوجانے کے اسباب جاننے کےلیے اگلے ہفتے  اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔  اجلاس میں ناکامی کے اسباب کا جائزہ لینے کے ساتھ اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف  کے زیر صدارت  بلائے جانے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق، سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق، ممبر محمد حفیظ اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں ایشیا کپ کے اہم معرکے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے اسباب پر غور کے ساتھ مستقبل  کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی، اس کے علاوہ  ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی، ٹیم سلیکشن سمیت دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک اور لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ پی سی بی نے یہ شق قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کردی ہے۔

قومی ٹیم کے میچ ہونے کی صورت میں  کرکٹرز کو کوئی لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی سے پی سی بی کا مقصد کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانا ہے۔

مزیدخبریں