جتنے بھی وقت کےلیے نگران حکومت رہے گی، بھرپور طریقے سے کام کرے گی،میرا انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا، انوار الحق کاکڑ

جتنے بھی وقت کےلیے نگران حکومت رہے گی، بھرپور طریقے سے کام کرے گی،میرا انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد :نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میری طرف سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا۔ انتخابات کی تاریخ نگران وزیراعظم نہیں دے سکتا۔میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میری طرف سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا۔ انتخابات کی تاریخ نگران وزیراعظم نہیں دے سکتا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے میکنزم کو بحال کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، نگراں حکومت جتنے وقت کے لیے رہے گی بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔ انتظامی مداخلت کے ذریعے عوام کو جو بھی ریلیف دے سکے ضرور دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے جڑی ہوئی ہیں، کرنسی کی غیرقانونی صنعت کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سمگلنگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، نگران حکومت ایک ماہ رہے یا ڈیڑھ ماہ یہ غیر اہم ہے۔ جتنے بھی وقت کےلیے نگران حکومت رہے گی، بھرپور طریقے سے کام کرے گی، میڈیا پر قدغن کا تاثر درست نہیں، بلاخوف و خطر قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔



نگران وزیراعظم نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین سے قسطوں میں بل وصولی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرنسی میں غیر قانونی انویسٹمنٹ کرنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں