عام انتخابات جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرانے کی تیاریاں، الیکشن میں کوئی رکاوٹ ہے نہ کوئی دباؤ: ای سی پی

06:22 PM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :   عام انتخابات جنوری کے تیسرے ہفتے میں کرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات پتھر پر لکیر ہیں۔ انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تیس نومبر کو حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی۔ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد 54دن میں انتخابات کرانے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی سے ڈرتے ہیں نہ کوئی دباؤہے۔ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ انتخابی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ 

مزیدخبریں