پنجاب حکومت نے  عوامی نمائندوں کے تمام اختیارات  افسر شاہی کے سپر د کردیے

05:28 PM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب حکومت کا محکمہ بلدیات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیاگیا ہے۔ نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی اختیارات دیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کے حوالے سے  فیصلہ کیا ہے کہ  پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی اختیارات دیے جائیں گے۔پنجاب کی تمام میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹو اختیارات کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹیو اختیارات اب کمشنرز کے بجائے ڈپٹی کمشنرز دیکھیں گے۔گزشتہ سال اکتوبر میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹیو اختیارات کمشنر کو سونپے گئے تھے۔

اس حوالے سے  اختیارات کی منتقلی کی سمری آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیگی اور چند روز میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں