کولمبو: بھارت کے بعد سری لنکا سے شکست اور ایشین کپ سے باہر ہونے پر کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعظم نے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو کہا کہ سب کھلاڑی اپنے آپ کو سپر سٹار مت سمجھیں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ہے اگر پرفارمنس اچھی نہ ہوئی تو کوئی آپ کو سٹار نہیں کہے گا ۔سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک ٹیم ہوکر کھیلے ہی نہیں لگ ہی نہیں رہا تھا کہ کوئی بھی دل سے کھیل رہا ہے۔