رینجرز کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  کریک ڈائون ،چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد

رینجرز کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  کریک ڈائون ،چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد

کراچی : رینجرز کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف  کریک ڈائون   جاری ہے ۔ چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کرلیے گئے ہیں۔پاکستان رینجرز (سندھ) نے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کرلیے ۔

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کراچی میں حب ریور روڈ پر واقع 2 مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے جن کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد ہے۔


ترجمان کے مطابق ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی۔ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی۔

خیال رہے کہ 28 اگست کو چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد نگران وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے وزارت قومی غذائی تحفظ کو متعلقہ ایجنسیوں اور حکام سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

مصنف کے بارے میں