سعودی عرب میں 6 ملکی ٹورنامنٹ کےلیے پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان ، گرین شرٹس 21 ستمبر کو ملائیشیا کےخلاف میچ  کھیلیں گی

04:27 PM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب میں 6 ملکی ٹورنامنٹ کےلیے 22رکنی پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا۔  قومی ویمنز فٹبال ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی۔ منتخب  کھلاڑیوں  میں گول کیپرز رومیسا خان، نشا اشرف اور مافیہ پروین شامل ہیں۔

 ڈیفنڈرز میں ملیکہ احتشام، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان اور نورین بیگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ گرین شرٹس 21 ستمبر کو ملائیشیا کےخلاف میچ  کھیلیں گی ۔ 24 ستمبر کو میزبان ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔


ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ عدیل رزقی، گول کیپر کوچ احسن اللہ خان ، میڈیا منیجر حیدر علی،فزیو اقصیٰ اور ٹیم منیجر ایمان احمد کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔پاکستان کی ٹیم کو گروپ اے میں میزبان سعودی عرب اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے

مزیدخبریں