چیف جسٹس کیریئر کا آخری فیصلہ سناتے ہی سپریم کورٹ سے روانہ، عدالتی عملے سے الوداعی ملاقات 

03:10 PM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اپنے کیریئر کا آخری فیصلہ سناتے ہی سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

  

نیو نیوز کے مطابق نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنانے کے فوری بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتی عملے سے الوداعی ملاقات کی اور روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں آج چیف جسٹس عمر عطابندیال کا آخری دن تھا۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اتوار کو حلف اٹھائیں گے۔ 

مزیدخبریں