علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

01:39 PM, 15 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سیشن عدالت اسلام آباد  نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی آئے نے آج علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

  

خیال رہے کہ اس سے قبل 12 ستمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کو آج (15 ستمبر کو) عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں